عید پر بینکوں کو اے ٹی ایم سے بلا تعطل رقوم کی فراہمی کی ہدایت

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے عید الفطر کے موقع پر عوام کو رقوم کی بلاتعطل فراہمی کیلئے ہدایات جاری کردیں

مرکزی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خصوصی ٹیمیں اے ٹی ایمز کی انسپیکشن کریں گی، بینکس 5 روز بعد 29 جون کو کھلیں گے۔

رواں سال بھی مرکزی بینک کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر عوام کو رقوم کی بلاتعطل فراہمی کیلئےتمام بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

[pullquote]ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس عید الفطر پر بھی اسٹیٹ بینک کی خصوصی ٹیمیں اے ٹی ایمز کی انسپیکشن بھی کریں گی۔[/pullquote]

عید الفطر کے سلسلے میں 24 اور 25 جون کو ہفتہ اور اتوار ہونے اور 26 جون سے 28 جون تک حکومت کی جانب سے تعطیلات کے اعلان کے بعد بینک 5روز بعد ہی 29 جون کو کھلیں گے۔

ہر سال عید پر عوام کی جانب سے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خراب یا رقم ختم ہونے کی شکایات عام ہوتی ہیں ۔

عوام کہتے ہیں کہ ہرسال بینک اسٹیٹ بینک کے احکامات ہوا میں اڑا دیتے ہیںاور ایسے تمام بینکوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایسے بینکوں کے خلاف ہمیشہ کی طرح رواں سال بھی بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے