وزیراعظم کی بہاولپور آمد، آئل ٹینکر سانحہ سے متعلق بریفنگ

سانحہ احمد پور شرقیہ پر ہر دل غم زدہ ،ہر آنکھ اشکبار ہے۔ وزیراعظم نواز شریف آئل ٹینکر حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کے لئے بہاولپور کی تہصیل احمد پور شرقیہ پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کا بہاولپور پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر مملکت بلیغ الرحمان اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نواز شریف آئل ٹینکر حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔کمشنر بہاولپور نے سانحے سے متعلق اور حادثے میںزخمی ہونے والوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

بریفنگ میں کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ حادثہ صبح چھ بجکر 20 منٹ پر پیش آیا،کراچی سے بہاولپور جانے والے آئل ٹینکر میں 25000 لیٹر تیل تھا۔عوام نے گرے ہوئے تیل کو اٹھانا شروع کردیا اور اس دوران آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹا اور 265 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔سانحے میں 150 سے زائد افراد جاں بحق اور 125 زخمی ہوئے ۔

کمشنر کی بریفنگ کے بعد وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ایسے واقعات کو مثال بناناچاہیے تاکہ آئندہ درست اقدامات کیے جائیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حادثے کے ذمے داروں کا تعین کیا جائیگا اور دیکھا جائیگا کہ ٹرک کا معیار کیسا تھا۔اس موقعے پر انہوں نے زخمیوں کو10،10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیےجبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو نوکریاں دینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی سانحے میں جاں بحق افراد کیلئے دعا بھی کرائی۔

اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف دورہ لندن مختصر کرکے وطن پہنچ گئے ۔ وطن واپسی پر وزیر اعظم بہاولپور سرکٹ ہاؤس پہنچےجہاں سے انہوں نے احمد پور شرقیہ میں حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور حادثے کی تحقیقات کرانےکا فیصلہ بھی کیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے