کرکٹ ورلڈ کپ :اوپنرناہیدہ خان نے دھوم مچادی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر ناہیدہ خان اچکزئی نے جنوبی افریقا کے خلاف 79رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دھوم مچادی ، ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گئیں ۔

بی بی ناہیدہ خان اچکزئی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قابل اعتماد اوپنر ہیں، انہوں نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف 79رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 9چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

[pullquote]ناہیدہ خان کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی ہیں جو بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہی ہیں۔[/pullquote]

برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بی بی ناہیدہ خان نے کہا کہ بچپن سے ہی انہیں کرکٹ کا شوق تھا ، بچپن میں بھائیوں کے ساتھ اور گلی محلے میں کرکٹ کا شوق پورا کیا لیکن جب بڑی ہوئیں تو گھر سے باہر نکلنا بھی مشکل ہوگیا تھا لیکن ان کے والد نے ان کا بھرپور ساتھ دیا جس کی وجہ سے وہ اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔

ناہیدہ خان پاکستان کی جانب سے 33ون ڈے اور 29ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے