اسلام آباد ائیرپورٹ پر افغان خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ آج اپنی بہن کے ساتھ افغانستان سے اسلام آباد پہنچی تھی۔ جہاں پر ایف آئی اے کا ایک اہلکار ان کو ایک کمرے میں لے گیا۔ پانچ گھنٹے انتظار کے بعد اس نے آ کر میری بہن کو جانے دیا ۔
جبکہ مجھے جنسی طور پر ہرا ساں کرنے کی کوشش کی۔ میں کسی طرح اپنی جان بچا کر بھاگی۔ خاتون کا بیان ہے کہ باہر کھڑے اہلکار میری مدد کی بجائے مجھ پر ہنستے رہے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر پولیس سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے واقعہ کی تصدیق کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے ۔