اسپائیڈرمین ہوم کمنگ: اس ہفتے دیکھنا مت بھولیں

‘اسپائیڈر مین’ سیریز کی چھٹی فلم جمعہ (7 جولائی) کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کے لیے پیش کی جارہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اپنی ریلیز سے قبل ہی یہ ناقدین کو بہت زیادہ بھا گئی ہے۔

ناقدین سے ہٹ کر بھی دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس فلم کے منتظر ہیں، کیونکہ اسپائیڈر مین کا کردار بہت زیادہ مقبول ہے۔

گزشتہ سال ‘کیپٹن امریکا: سول وار’ میں ڈیبیو کرنے کے بعد ٹام ہولانڈ ایک بار پھر پیر پارکر کے کردار کی سولو فلم ‘اسپائیڈ مین: ہوم کمنگ’ میں جلوہ گر ہوں گے۔

یہ محبوب کردار ایوینجرز کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کیے ہوئے نظر آرہا ہے، خاص طور پر آئرن مین سے جو کہ اس نئی اسپائیڈر مین فلم میں بھی نظر آئے گا۔

اس فلم میں اسپائیڈر مین کا مقابلہ والچر (مائیکل کیٹن) سے ہوگا۔

ناقدین نے اس فلم کے بارے میں جو کہا وہ آپ یہاں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

وینٹی فیئر
اس جریدے نے لکھا کہ ‘اسپائیڈر مین ہوم کمنگ’ نے ہمیں اس سلسلے کی مزید فلموں کے لیے بے چین کردیا ہے جو اس وقت تو فوری طور پر ممکن نظر نہیں آتا، یہ واقعی ایک اچھی فلم ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے وقت گزرنے کا پتہ نہیں چلتا۔

ہولی وڈ رپورٹر
ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق ‘اس فلم کا اختتام آئرن مین تھری کا اختتام یاد دلاتا ہے، جس کا مقصد دوستانہ مزاج والے اسپائیڈر مین کو صارفین کے سامنے پیش کرنا ہے جبکہ اس کے نئے دوستوں کو بھی سامنے لانا ہے’۔

دی گارجین
اس برطانوی اخبار نے اس فلم کو تفریح سے بھرپور قرار دیا ہے جو کسی بھی سپرہیرو فلم سے پہنچنے والے دھچکے کو پورا کردے گی، دی گارجین کے مطابق یہ ایک پرمزاح، اسمارٹ اور اچھی کہانی پر مبنی فلم ہے، جو یاد دلاتی ہے کہ ایسی فلمیں کس طرح لوگوں کو اپنا دیوانہ بناتی ہیں۔

انڈی وائر
اس ویب سائٹ نے بھی فلم کو تفریح سے بھرپور قرار دیا جو ‘لوگن’ اور ‘ڈارک نائٹ’ کی طرح پراثر تو نہیں مگر مارول کی دنیا میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے گی، خصوصاً مزاح نے اس حوالے سے زیادہ اہم کردار ادا کیا ہے، اس فلم کو دیکھنے والے قہقہے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں
حالانکہ تکنیکی طور پر یہ کامیڈی فلم نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے