اچھی نیند کے لیے آسان نسخہ

کیا آپ ہر رات بستر پر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں اور نیند آپ کی آنکھوں سے کوسوں دور رہتی ہے؟ اگر ہاں تو میٹھی نیند کا آسان نسخہ جان لیں۔

بس زندگی کے لیے کسی اچھے مقصد کو منتخب کرلینا ہی اچھی نیند کی بھی ضمانت ہوتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ زندگی کے مقصد کے حوالے سے فہم رکھتے ہیں، انہیں عمر بڑھنے کے باوجود اچھی نیند لینے میں مشکلات کا سامنا نہیں ہوتا۔

تحقیق کے دوران 60 سے 100 سال کی عمر کے 800 سے زائد افراد کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے نیند کے معیار اور زندگی کے مقصد کے بارے میں جانا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ زندگی میں کوئی مقصد رکھتے ہیں، انہیں خراٹوں یا بے خوابی کی شکایت کا کم سامنا ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق یہ نیند کی کمی کے شکار افراد کے لیے اچھی خبر ہے کیونکہ وہ ایک مقصد کو ذہن نشین کرکے بے خوابی کے ساتھ ساتھ خراٹوں کی شکایت کو بھی کم کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک آسان اور ادویات کے استعمال سے پاک نسخہ ہے جو نیند کا معیار بہتر بناتا ہے، خاص طورپر بے خوابی کے شکار افراد کے لیے یہ بہت فائدہ مند ہے۔

اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ نیند کی کمی ذیابیطس، موٹاپے اور دیگر متعدد امراض کا باعث بنتی ہے۔

(یہ تحقیق طبی جریدے جرنل سلیپ سائنس اینڈ پریکٹس میں شائع ہوئی)

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے