چمن میں دھماکا، ایف سی اہلکار شہید

صوبہ بلوچستان میں افغان سرحد کے قریب چمن کے علاقے تالاب میں ہونے والے خودکش دھماکے میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے تالاب چیک پوسٹ کے نزدیک دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا جبکہ شہید اہلکار کی لاش کو سول ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا۔

رواں ماہ 10 جولائی کو بھی چمن میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) قلعہ عبداللہ ساجد خان مہمند کی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں ڈی پی او سمیت 2 افراد شہید اور متعدد پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بلوچستان میں متعدد کالعدم گروپ اور علیحدگی پسند بلوچ تنظیمیں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف ہیں، ان کارروائیوں میں سیکڑوں لیویز، ایف سی اور پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔

صوبائی انتظامیہ نے دہشت گرد گروپوں کے خلاف آپریشنز اور کارروائیوں کا آغاز کررکھا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں کی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ صوبائی انتظامیہ نے متعدد مرتبہ اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ‘را’ ملوث ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے