اب استعفیٰ دیا نہیں لیا جائے گا، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لگتا یہی ہے اب استعفیٰ دیا نہیں لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر پاناما جے آئی ٹی کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میںان کا کہنا تھا کہ

نوازشریف کی نااہلی سے متعلق حتمی فیصلے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

اس موقع پر عدالت باہر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی میڈیا سے بات کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سازش ہورہی ہے تو نواز شریف سازش کرنے والوں کے نام بتائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میں اتنا حوصلہ ہونا چاہیے کہ وہ فلو ر آف دی ہاؤس سازش کرنے والوں کا نام بتائیں ۔آئی ایس پی
آرنے واضح کردیا کہ اُن کا جے آئی ٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف تاثردینا چاہتے ہیں کہ ان کے ہٹنے سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے