کولمبو ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کولمبو ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جہاں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا کو جیت کیلئے 218 رنز اور زمبابوے کو 7 وکٹیں درکار ہیں۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پیر چوتھے روز زمبابوے کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 377 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

سکندر رضا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 127 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں میلکم والر 68، گریم کریمر 48 اور پیٹر مور 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

رنگنا ہیراتھ نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دلروان پریرا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز میں 10 رنز کی برتری حاصل کرنے کی بدولت زمبابوے نے سری لنکا کو جیت کیلئے 388 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا لیے تھے۔ دیمتھ کرونارتنے 49 ، اپل تھرنگا 27 اور کپتان دنیش چندیمل 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کشال مینڈس 60 اور اینجلو میتھیوز 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، زمبابوے کی جانب سے گریم کریمر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے