سروں کے بادشاہ مہدی حسن کی 90 ویں سالگرہ

شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آج 90 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

مہدی حسن نے 18 جولائی 1927 میں راجھستان کے چھوٹے سے گاؤں میں کلاسیکی موسیقی سے تعلق رکھنے والے گھرانے میں آنکھ کھولی اور 1935 میں ہی کم عمری میں ہی گلوکاری کا آغاز کیا۔

قیام پاکستان کے بعد مہدی حسن نے اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کرکے کراچی میں سکونت اختیار کرلی اور 1957 میں ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ سر سنگیت کے سفر پر چل پڑے۔

انہوں نے 1962 میں فلم ’’سسرال‘‘ میں گیت جس نے میرے دل کو درد دیا‘‘ گا کر خوب داد سمیٹی لیکن 1964 میں فلم ’’فرنگی‘‘ کی غزل ’’گلوں میں رنگ بھرے‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور کامیابیوں کا سلسلہ چل نکلا۔

شہنشاہ غزل نے اپنی زندگی میں 25 ہزار سے زائد فلمی و غیر فلمی گیت اور غزلیں گائی ہیں اور ان کے مشہور گانوں اور غزلوں کی فہرست طویل ہے جب کہ ان کے گانوں میں’’ایک حسن کی دیوی سے پیار ہوا تھا‘‘ اور ملی نغمہ ’’یہ وطن تمہارا ہے‘‘ سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

مہدی حسن کی غزلیں پاکستان ہی نہیں بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں اور کئی بڑے بڑے گلوکار بھی انہیں اپنا استاد مانتے ہیں جس میں لتا منگیشکر بھی شامل ہیں۔

سروں کے بادشاہ کو کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا اور حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے اعزازت سے بھی دیئے گئے۔

انہوں نے 1999 میں سانس کی تکلیف کے باعث گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

12 سالہ تک طویل علالت کے باعث 13جون 2012 کو گلوکاری کی یہ آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی۔ مہدی حسن کو کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے