عدلیہ کا وقار مجروح نہیں کرنے دینگے، پاکستان بار کونسل کا کل ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر خزانہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے خلاف مہم چلانے والوں پرتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کے خلاف محاذ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، حکمران جماعت کو عدالت کا وقار مجروح کرنے نہیں دیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں مدعا علیہان کےخلاف نیب کارروائی کرے جب کہ توقع ہےکہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ان کو نااہل کردے گی۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار فوری مستعفی ہوں۔

دوسری جانب پاکستان بار کونسل کے چیرمین احسن بھون کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو مفلوج کرکے رکھ دیا، جعلی دستاویزات پیش کرنے پر سمری ٹرائل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کل پاکستان بھر کے وکلا ہڑتال پر ہوں گے، اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں سےبھی رابطوں میں ہیں، سیاسی جماعتوں نے وکلا کے ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے