وزیر اعظم آج ایکسپو سینٹر سیالکوٹ کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم آج ایکسپوسینٹرسیالکوٹ کا افتتاح کریں گے، وہ چیمبر آف کامرس سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم میاں نوازشریف کی آمد کے موقع پر شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں کے علاوہ، وزیردفاع خواجہ آصف کی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداران سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کی سیالکوٹ آمد کے موقع پرشہر کے مختلف مقامات پراستقبالیہ بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے