سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہوگیا

آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں انعامات کی بارش ہورہی ہے،

وہیں ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہوگیا ہے۔چیک کی ادائیگی کو روکنے کے لئے قومی ایئر لائنز سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو پی آئی اے نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر گروپ سات میں ترقی دے دی ہے۔

ترقی کا لیٹر لینے کے ساتھ سرفراز احمد کو پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا تھا۔رش کی وجہ سے چیک کہیں گر گیا،جس کی اطلاع سرفراز احمد نے پی آئی اے حکام کو دے دی۔

سرفراز احمد گذشتہ دس سال سے پی آئی اے کی نمائندگی کررہے ہیں۔پاکستان ٹیم کی جانب سے اچھی کارکردگی کے بعد انہیں بھاری تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش ہوئی لیکن سرفراز احمد نے پی آئی اے کو چھوڑنے سے انکار کردیا۔
.
اس وقت وہ پی آئی اے کے بھی کپتان ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے