بیٹے کو اسکواش کا کھلاڑی بنانا چاہتا ہوں، یونس خان

چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، کراچی میں منعقدہ تقریب میں بھی قومی کرکٹرز کو سونے کے تمغے اور نقد انعامات سے نوازا گیا ۔یونس خان کا کہنا ہے کہ بیٹے کو اسکواش کا کھلاڑی بنانا چاہتا ہوں۔

کراچی میں ہونے والی تقریب میں قومی کھلاڑیوں سرفراز احمد، فخر زمان، حسن علی اور رومان رئیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا، ان کو گولڈ میڈل اور نقد انعامات دیے گئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو سراہا۔

اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی محنت سے ملک بھر میں اپنا لوہا منوایا ۔

اس موقع پر کرکٹرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کرکٹ کی شوقین ہے اور ہوسکتا ہے کہ بیٹی جلد کرکٹ کھیلنا شروع کردے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بیٹے کو کرکٹ کے بجائے اسکواش کا کھلاڑی بنانا چاہتا ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے