ایم کیوایم پاکستان نے اپنے مطالبات کی فہرست (ن) لیگ کو پیش کردی

ایم کیوایم پاکستان نے اپنے مطالبات کی فہرست (ن ) لیگ کو پیش کردی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے وفد نے نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی حمایت کے لیے ایم کیوایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی جس میں (ن) لیگ کی جانب سے شاہد خاقان، سعد رفیق، عبدالقادر بلوچ اور دیگر رہنما شریک تھے جب کہ ایم کیوایم پاکستان کا وفد فاروق ستار اور کنور نوید جمیل سمیت دیگر رہنماؤں پر مشتمل تھا۔

ذرائع کے مطابق اس دوران ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات کی فہرست (ن) لیگ کو پیش کردی جس میں کراچی میں سیل سیاسی دفتر کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان نے وفاق سے کراچی پیکج اور اسیر کارکنان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے