لاہور، فیصل آباد،ملتان میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال

لاہور، فیصل آباد اور ملتان کےسرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز آج دوسرے دن بھی ہڑتال پر ہیں، ایمرجنسی اور او پی ڈیز میں کام شدید متاثر ہے جس کی باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور کےسروسزاسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دوسرے شہروں سے آئے مریض شدید پریشانی کاشکار ہیں۔

فیصل آباد اور ملتان میں بھی ینگ ڈاکڑوں نے ہڑتال کرتے ہوئےایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں کام بند کر دیا ہے۔

سول اور الائیڈہسپتال کے گائنی وارڈز میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے بعد کئی آپریشن بھی متاثر ہوئے جس پر مریضوں کے ورثا نےاسپتال کےباہراحتجاج کیا۔

مختلف وارڈز میں مریض تکلیف کے باعث پریشان حال ہیں، بہت سے مریضوں کو سرکاری اسپتالوں سے نجی ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے