نمک کا زیادہ استعمال دل کے لیے تباہ کن

ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن بھر میں 2 چائے کے چمچ نمک کا استعمال دل کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ بیشتر افراد اپنے کھانوں کو ذائقہ دار بنانے کے لیے زیادہ نمک پسند کرتے ہیں تاہم دن بھر میں 3.73 گرام نمک کا استعمال امراض قلب کے مسائل کا خطرہ بڑھا دیتا ہے یا دل کا حجم بڑھنے لگتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ نمک کا زیادہ استعمال دل کے پٹھوں پر دباﺅ بڑھاتا ہے، جس سے دھڑکن کی رفتار تیز ہوجاتی ہے۔

تحقیق کے مطابق نمک کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر پر اثرات مرتب کرتا ہے جو کہ ہارٹ اٹیک، فالج اور گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھانے کا سبب ہے۔

اس تحقیق کے دوران لگ بھگ 3 ہزار افراد میں نمک کے استعمال سے دل کی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔

اس دوران رضاکاروں کا الٹرا ساﺅنڈ کیا گیا تاکہ دل کی ساخت کا تعین کیا جاسکے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دن بھر میں 3.73 گرام نمک کا استعمال دل کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے، جس کی وجہ بلڈ پریشر میں اضافہ ہونا ہے۔

اس سے قبل طبی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ نمک کا زیادہ استعمال جسم میں بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے جو کہ دل کی شریانوں، گردوں اور دماغ پر دباﺅ بڑھاتا ہے۔

(اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ہوئے)

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے