نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست، سماعت کیلئے منظور

سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے سے متعلق درخواست پر اعتراضات دور کردیئے گئے جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس درخواست پر سماعت کا آغاز آئندہ ہفتے کو پیر سے ہوگا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق دائر درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات دور کردیئے گئے۔

درخواست میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت عالیہ کا سنگل بینچ 7 اگست بروز پیر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

درخواست میں نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز ، مریم صفدر، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور کیپٹن (ر) صفدر کے اکاؤنٹس فوری طور پر منجمند کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے بچوں اور داماد کو گرفتار کرنے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

یہ درخواست ایڈووکیٹ رئیس عبدالواحد کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے پاناما فیصلے میں سپریم کورٹ نے نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

ان کا موقف تھا کہ تاحال چیئرمین نیب نے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا ہے، درخواست گزار نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ نوازشریف اور ان کے اہل خانہ بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے