پنجاب: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، مریض پریشان

پنجاب کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا چوتھا دن ہے۔

گزشتہ روز ڈاکٹروں اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذکرات ناکام ہوگئے تھے۔

محکمہ صحت نےڈیوٹی سے غیر حاضر ہاؤس آفیسرز اور ٹرینی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا ، تاہم اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گذشتہ روز مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت نے اسپتالوں میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیاہے ،سینٹرل انڈکشن پالیسی شفافیت اور میرٹ پر مبنی ہے کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سرگودھا، خوشاب میں ہڑتال سے سول ہسپتال کی او پی ڈی مکمل بند ہیں،ڈاکٹرز نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبائی وزیراسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری نجم احمد شاہ نے وائی ڈی اے کے ساتھ روزانہ گھنٹوں مذاکرات کئے اور ہر مرتبہ وائی ڈی اے کے نمائندے اپنا موقف بدلتے رہے ہیں جبکہ محکمہ کی جانب سے سینئر اساتذہ پر مشتمل کمیٹی نے بھی وائے ڈی اے کے ساتھ طویل مذاکرات بھی کئے گئے اور ان کے تمام مطالبات صبروتحمل کے ساتھ سنے گئے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے