پاکستان میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد 14 کروڑ ہو گئی

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی مجموعی تعداد 14 کروڑہوگئی ہے جبکہ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی آنے کے بعد موبائل پر انٹر نیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم بائیو میٹرک تصدیق کی وجہ سے نئے کنکشن کی ترسیل کم ہوگئی ہے ۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق 30جون 2017 تک موبائل کے صارفین کی تعداد 13 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں اضافہ ہورہا اور اور ملکی معیشت پھل پھول رہی ہے ۔

اس تعداد میں پی ٹی اے کی جانب سے جعلی قرار دیئے گئے کنکشن شامل نہیں جبکہ غیر قانونی کنکشن کے علاوہ سموں کی بائیو میٹرک رجسٹریشن نہ کرانے والے افراد کے معطل نمبرز یا سمز کی تعداد اس میں شامل ہے ۔
موبائل صارفین کی طرف سے سال 2015 میں 1 ارب 40 کروڑروپے سے زائد کے کنکشن لیے گئے جن میں سے 18 فیصد کنکشن ختم کردیئے گئے جو دہشت گردی کی کارروائیوں اور اسٹریٹ کرائم، لوٹ مار اور دیگر بھتہ خوروں کے استعمال میں تھے ۔
اس اقدام کے بعد پی ٹی اے اور حکومتِ پاکستان نے مشترکہ طور پر موبائل کنکشن اور سموں کی بائیومیٹرک کرانے کی مہم چلائی گئی تھی اور لاکھوں مشتبہ کنکشن منقطع کردیئے گئے تھے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق ’ڈیجیٹل پاکستان پالیسی 2017 ‘ کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت ملک میں نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں اضافہ ہورہا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل ٹیکنا لوجی کی ترقی کے لیے یہ ایک بہتر پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ٹیلی کام سیکٹرترقی کرے گا اور ملکی معیشت پھلے پھولے گی۔

موبائل کنکشن کی رفتار میں کمی

مذکورہ آئیڈیا سیچویشن کے باوجود رواں موبائل کنکشن کی ترسیل میں سست روی نوٹ کی گئی ہے ۔ پورے سال کے دوران صرف 5 فی صد کنکشنز حاصل کئے گئے ۔ اس عرصے میں صرف ساڑھے 6 لاکھ نئے کنکشنز کا اضافہ ہوا ہے ۔

ماہرین کے مطابق اس سال کم کنکشن فروخت ہونے کی وجہ حکومت کی طرف سے بائیومیٹرک تصدیق اور ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 سم رکھنے کی شرط ہے جبکہ موبائل سیٹس کی خریداری پرسی پی ایل سی فارم بھرنا کی شرط بھی اس راہ میں رکاوٹ ہے ۔

انٹرنیٹ ڈیٹا کا استعمال

اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ2014 میں ملک میں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی سروس آنے کے بعد انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 35 فی صد اضافہ ہوا ہے اور لوگوں نےبڑی تعداد میں کنکشنز حاصل کئے ہیں جس کے بعد ملک میں نئے کنکشن کی رجسٹریشن 118 فی صد بڑھ گئی ہے ۔
ماہرین کے مطابق نئی ٹیکنالوجی آنے کے باعث لوگوں میں مختلف ایپس کا استعمال بڑھا گیا ہے ۔ جس میں واٹس ایپ ، اسکائپ اور دیگر شامل ہیں۔ اس بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث ہی بینکوں اور دیگرکاروباری فرمز نے بھی اپنی ایپس بنا لی ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے