کیبل نظام میں خرابی ،ملک بھر میں انٹرنیٹ سسٹم متاثر

عالمی کیبل نظام میں آئی می وی میں خرابی سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سسٹم میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت سے فرانس جانے والی کیبل میں جدہ کے قریب بڑی تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے، 13 ہزار کلو میٹر طویل آئی می وی کیبل میں جدہ کے قریب سمندر میں خرابی آئی ہے جب کہ پہلے سے خراب ایک اور عالمی کیبل سی می وی 4 کی خرابی بھی دورنہ کی جاسکی۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہےکہ عالمی کنسورشیم تکنیکی خرابی اوربحالی کے وقت کا تعین کررہا ہے تاہم پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کو دوسرے کیبلز پر منتقل کررہا ہے۔

Outage in international submarine cable systems providing internet bandwidth to Pakistan, IMEWE.

Customers will face slow internet browsing

— PTCL (@PTCLOfficial) August 5, 2017

کیبل سسٹم میں خرابی سے ملک بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے دفاتر کے کاموں میں خلل پیدا ہورہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے