ڈکٹیٹرجعلی ترقی اورمصنوعی تبدیلی لاتے ہیں، سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹرجعلی ترقی اورمصنوعی تبدیلی لاتے ہیں، اپنے ناجائز اقتدار کو دوام دینے کیلئے قومی خود مختاری پر سمجھوتے کرتے ہیں،ڈکٹیٹرتاریخ کےکوڑا دان کی نذرہوگئے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کی آمرانہ پالیسیوں نےپاکستان کی بنیادیں ہلا ڈالیں،منتخب حکمرانوں کی کارکردگی ان کی خامیوں پرحاوی رہی اوروہ یادرکھےگئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نےکہا کہ پرویز مشرف آئین شکن اورعوام دشمن تھے، پاکستانی ڈکٹیٹر قوم کو مُکے دکھاتے اور اغیار کے تلوے چاٹتے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مشرف بچا کرنکال دیئے گئے مگرتاریخ کی عدالت میں غاصب اورقومی مجرم کے لقب سے نہیں بچ سکتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے