ملک بھر میں سونے کی خریداری میں اضافہ

ملک میں سونے کی خریداری میں اضافہ دیکھاجارہاہے گزشتہ تین ماہ کے دوران 47ارب روپے کا سونا خریداگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں سونے کی خریداری میں 8فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر 28 ارب 64کروڑ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور 18ارب 66کروڑ روپے سے زائد کی سونے کی اینٹیں اور سکے خریدے گئے، سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 42ارب 82کروڑ روپے کا سونا خریدا گیا تھا۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق اپریل سے جون تک پاکستان میں مجموعی طور پر 10اعشاریہ9ٹن سونا خریدا گیا، جس میں سے 6اعشاریہ6ٹن سونے کے زیورات بنوائے گئے، جبکہ 4اعشاریہ3ٹن سونا سکوں اور اینٹوں کی شکل میں خریدا گیا، سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 10اعشاریہ1 ٹن سونا خریدا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے