ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے جنرل منیجر عمران جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔

جی ایم پی ٹی سی ایل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل میں آنے والی خرابی ٹھیک کرلی گئی ہے جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی ہے تاہم اگلے چند گھنٹوں میں ملک بھر میں سروس مکمل طور پر بحال کردی جائے گی۔

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی بین الاقوامی زیرآب کیبل آئی ایم ای۔ڈبلیو ای میں خرابی کے باعث ملک میں تھری جی اور فور جی سمیت انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی وجہ سے ملک کے کئی ہوائی اڈوں پر پروازیں متاثر ہوئیں۔ بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونے سے 8 قومی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اسلام آباد سے دبئی جانے والی نجی پرواز پی اے 210 اور مانچسٹر جانے والی قومی پرواز 701 بھی منسوخ ہوگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے