آرٹیکل63،62میں تبدیلی کیلئے تمام جماعتوں سےرابطہ کرونگا، وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63،62 میں تبدیلی کے لیے تمام جماعتوں سے رابطہ کروں گا، یہ درست نہیں ایوان میں وزیراعظم کی کہی بات غلط نکل آئے تو نااہل کر دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کرنے جیسے باتیں ناموزوں ہیں، کسی کلیریکل غلطی پر وزیراعظم کو نااہل قرار دینا مناسب نہیں۔

شاہد خاقان کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں کہ ایوان میں وزیراعظم کی کہی بات غلط نکل آئےتونااہل کردیا جائے،جب تک پارٹی کہے گی وزارت عظمیٰ کی ذمے داریاں اداکروں گا۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کراچی نہیں چلے گاتوپاکستان نہیں چلے گا،ایم کیوایم کی سپورٹ سودے بازی کانتیجہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے، پوری دنیا نے مانا ہے ایل این جی منصوبہ پاکستان نے کامیابی سے لگایا ہے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہناہے کہ بھارت ہو یا افغانستان برابری کی سطح پربات چیت ہو گی، پاکستان کے حقوق کا سودا کیے بغیر بھارت اور افغانستان سے بات ہو گی، فاٹا کے عوام کے حقوق کے لیے مکمل اتفاق رائے ضروری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے