ایک کروڑ انعامی رقم کا ایک روپیہ بھی نہیں ملا،یونس خان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے میرے لیے ایک کروڑ روپے کے انعام کا علان کیا ہے، علم ہونے پر میں نے یہ رقم انڈس اسپتال اور ایدھی فائونڈیشن کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا تھا، مجھے آج تک ایک روپیہ بھی نہیں ملا اور نہ ہی اس متعلق کوئی کال آئی ، میں اپنی جیب سے ایک کروڑ روپے نہیں دے سکتا۔

یونس خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں جن پیسوں کا اعلان ہوا ہے وہ مل جائیں تاکہ میں اپنا وعدہ پورا کرسکوں، وعدہ پورا نہ کرنے پر معافی مانگتا ہوں اگر مستقبل میں ایسا ہوا تو لازمی اپنا وعدہ پورا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ زلمی فاؤنڈیشن کے پی کے میں سو سے زائد پچز بناکر بہت اچھا کام کر رہی ہے ، کے پی کے میرا صوبہ ہے ، اس اقدام سے وہاں کا گراس روٹ ٹھیک ہوگا اور نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

یونس خان نے مزید کہا کہ مجھے پچھلے دنوں ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی آفر ہوئی تھی ، جس میں مجھ سے کہا گیا کہ اگر آپ کو کھیلنا ہے تو ہم آپ کا نام ڈرافٹ میں دیدیں، کیا مجھے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے بعد ڈرافٹ کے ذریعے ڈومیسٹک کھیلنا چاہیے، مجھے اب کھیل کر کیا کرنا ہے ، مجھ سے تو انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پاکستان کے پاس آگے بڑھنے کابہت اچھا موقع ہے، ہمارے بڑوں کو آگے کے بارے میں کچھ سوچنا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے