عوام کی عدالت نے نوازشریف کو باعزت بری کردیا، آصف کرمانی

مسلم لیگ ن کے سینیٹرآصف کرمانی نے کہا ہے عوام کی عدالت نے نوازشریف کو تمام الزامات سے باعزت بری کردیا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نوازشریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں،عوام نوازشریف کی جھلک دیکھنے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کے فقیدالمثال استقبال سے سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑچکی ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں پڑاؤکےبعد سابق وزیراعظم نوازشریف آج پھر سفر شروع کریں گے۔

ادھر پنجاب ہاؤس میں نوازشریف کی ن لیگی رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے، ریلی کی اگلی منزل گوجرخان ہوگی، ریلی کے شرکاء کھاریاں،لالہ موسیٰ، گجرات سے گزرتے ہوئے گوجرانوالہ پہنچیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے