ہارون کا نیا ملی نغمہ ریلیز

پاکستانی گلوکار ہارون نے 14 اگست پر پاکستان کی آزادی کے 70سال مکمل ہونے کی مناسبت سے اپنے مقبول گانے ‘’ دل سے ‘کا نیا ورژن ریلیز کردیا۔

اس گانے میں انہوں نے جاوید بشیر، منیبہ مزاری، فرحان بوگرا اور دیگر موسیقاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

ایک ملی نغمے میں چار سیلیبریٹیز اس سانگ کا خاص ’ایٹریکشن‘ ہیں، نغمے میں اپنے اپنے شعبوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی مختلف شخصیات اور ان کی خدمات کو بھی ویڈیو میں اجاگر کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی پاکستان کی وجہ شہرت بننے والی عمارات اور مختلف مقامات کی جھلکیاں بھی نغمے میں دکھائی گئی ہیں۔

ہارون کا اپنے اس گانے اور اس کی ویڈیو کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’ہم اس میوزک ویڈیو کے ذریعے ملک کی ہر مثبت چیز کو سامنے لانا چاہتے تھے اور یہ دکھانا چاہتے ہیں ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نوجوان نسل کو آگے بڑھانے میں سرگرم ہیں، میں بہت خوش ہوں یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے بہترین فنکاروں کے ساتھ مل کر اس گانے میں کام کیا، ان کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے