آٹھ لاکھ شامی و یمنی شہریوں کو پناہ دی ہے: سعودی شاہی مشیر

سعودی عرب نے 8لاکھ سے زیادہ شامی اور یمنی شہریوں کو پناہ دے رکھی ہے، انہیں رہائش اور ملازمت کے علاوہ تعلیم اور علاج معالجے کی مفت بہترین سہولتیں پیش کی جاتی ہیں۔

یہ بات ایوان شاہی کے مشیر اور شاہ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کہی۔
وہ اوٹاوہ میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں اس وقت6لاکھ3ہزار833یمنی پناہ گزین ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں 2لاکھ 91ہزار 342شامی بھی پناہ گزین موجود ہیں،یمنی شہریوں کو سعودی عرب نے وزیٹر کارڈ جاری کرکے ان کے قیام کو قانونی شکل دی ہے۔

شاہی مشیر کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اس وقت 2لاکھ 85ہزار یمنی بچے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں، اسی طرح ایک لاکھ 14ہزار شامی بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اب تک 700ملین ڈالر کی امداد کم و بیش 37ممالک کے متاثرین میں تقسیم کی ہے، یمنی او رشامی شہریوں کے علاوہ سعودی عرب میں مقیم تمام کمیونٹیز سے انسانی حقوق کی بنیاد پر مساویانہ معاملہ کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے یہ بھی بتایا کہ یمنی اور شامی شہریوں کو ان کے ممالک کے حالات کی مناسبت سے مزید رعایتیں دی جارہی ہیں، سعودی عرب میں مقیم یمنی اور شامیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں،سعودی عرب نے اب تک شامی و یمنی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے خطیر رقم خرچ کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے