یوسین بولٹ کےکیریئرکوایک اورجھٹکا

دنیاکےتیزترین دوڑکاریکارڈبنانےوالےیوسین بولٹ کےکیریئرکوایک اورجھٹکا لگ گیا۔

400 میٹرریلےریس کےدوران یوسین بولٹ دوڑتے دوڑتے پٹھا کھینچ جانے کے سبب لڑکھڑاکرانجرڈہو گئے اور ریس ختم نہ کر سکے اور ورلڈایتھیلیٹکس چیمپئن شپ کےریلےریس ایونٹ میں برطانیہ نےسونےکاتمغاجیت لیا۔

یہ پہلا موقع تھا جب برطانوی ٹیم نے کسی عالمی مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہو۔

واضح رہے جمیکاسےتعلق رکھنےوالےیوسین بولٹ19مرتبہ سونےکاتمغاجیت چکےہیں۔

ورلڈایتھیلیٹکس چیمپئن شپ کےریلےریس ایونٹ میں امریکہ نے چاندی کا تمغہ جبکہ جاپان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

یوسین بولٹ کی آخری ریس ان کے لیے نہایت تکلیف دہ ثابت ہوئی اور ریس حتم ہونے کے بعد ان کے لیے وہیل چیئر منگوانی پڑی اور ان کے ساتھیوں نے ان کو سہارا دے کر اٹھایا۔

لندن میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں بولٹ اس سے پہلے سو میٹر کی ریس میں بھی شکست کھا گئے تھے اور صرف کانسی کا تمغہ حاصل کر سکے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے