دہشتگرد جو بھی کر لیں اس قوم کا عزم متزلزل نہیں ہوگا :جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ میں گفتگو
کوئٹہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والا حملہ جشن آزادی کی خوشیوں کو ماند کرنے کیلئے دہشتگردوں کی سازش ہے ، کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد مختلف اوقات میں قومی اتحاد اور امن و امان کی کوششوں کو متزلزل کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ، لیکن ہماری قوم متحد ہو کر ان دہشتگردوں کی کوششوں کو ناکام بنا دے گی ، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کچھ بھی کر لیں اس قوم کا عزم متزلزل نہیں ہوگا ۔