نعرہ تکبیر اللہ اکبر پاکستان زندہ باد کی صدائیں آتش بازی

نعرہ تکبیر اللہ اکبر پاکستان زندہ باد کی صداؤں سے پو را پاکستان گونج اٹھا.

جیسے ہی گھڑی پر بارہ بجے ہر طرف آتش بازی کے خوب صورت مناظر

واہگہ: جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا پاکستانی پرچم لہرایاگیا

جشن آزادی پاکستان کی پروقار تقریب واہگہ بارڈر میں منعقد ہوئی جہاں ایشیا کا سب سے بڑا پرچم لہرا دیا گیا جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی موجود تھے اور انھوں نے پرچم کو سلامی دی۔

70 ویں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں لاہور میں واہگہ بارڈر پر جنرل قمر باجوہ نے پرچم کشائی کی اور موجود شرکا نے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔

واہگہ بارڈر میں لہرایا گیا پرچم پاکستان اور جنوبی ایشا کا سب سے بڑا جبکہ پوری دنیا کا آٹھواں بڑا پرچم ہے۔

پاکستانی پرچم کو 4 سو فٹ کی بلندی چوڑائی 120 فٹ اور اونچائی 80 فٹ ہے۔

رات کے بارہ بجتے ہی ملک بھر میں جشن آزادی کا آغاز ہوگیا اور مختلف شہروں میں تقاریب منعقد ہورہی ہیں اور پرچم کشائی کی جارہی ہے۔

لاہور میں مینار پاکستان میں آتش بازی کا خوبصور مظاہرہ کیا گیا جبکہ ملک میں جگہ جگہ آتش بازی کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ میں ہونے والی تقریب بارش کے باعث اسلام آباد کے کنونش سینٹر میں ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے