اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک ،کراچی پورٹ پر پرچم کشائی

پاکستان کے ستر ویں یوم آزادی پر اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک اورکراچی پورٹ ٹرسٹ پر پرچم کشائی کی تقریبات میں ملک کی تعمیر وترقی کے لیے دعائیں اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کا عزم کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، گورنر طارق باجوہ تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اسے مضبوط معاشی نظام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ماضی میں یہ ضرورت پوری کرتا آیا ہے او ر مستقبل کی ضروریات کے لیے ویژن 2020ء پر کام جاری ہے۔

نیشنل بینک میں صدر سعید احمد نے پرچم کشائی کی، اس موقع پر بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ میں پرچم کشائی تقریب میں ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ اسد چاندنہ نے شرکت کی، اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے