پاک فوج کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھنے کاعزم

اسلام آباد: پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول (این او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور یہاں تعینات فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر پاکستانی فورسز کے بھرپور جواب کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو بتایا گیا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں پاکستانی فورسز نے پروفیشنل ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف بھارتی فورسز کو ہی نشانہ بنایا۔

آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کے علاوہ یوم آزادی منانے کا بہتر طریقہ کچھ اور نہیں ہوسکتا۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی کی کارروائیاں مقبوضہ کشمیر میں بہادر کشمیریوں کے حوصلوں اور قربانی دینے کی روح کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ ظلم کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔

اس سے قبل کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل نعیم رضا نے آرمی چیف کیا آمد پر ان کا استقبال کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں اڑی حملے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور ہندوستان کی جانب سے متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں رواں سال جنوری سے اب تک آزاد کشمیر میں 24 نہتے شہری ہلاک اور 165 سے زائد زخمی ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے