وہ بھارتی گاﺅں جس نے یوم آزادی منانے سے انکار کردیا

بھارت میں 71 واں یوم آزادی آج منایا جارہا ہے اور ملک بھر میں کافی جوش و خروش بھی ہوگا مگر اس کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے ایک گاﺅں نے اس جشن میں شریک ہونے سے انکار کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں واقع گاﺅں میں اسی گھرانے آباد ہیں اور انہوں نے کسی بھی صورت بھارتی یوم آزادی کو منانے سے انکار کردیا، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس گاﺅں میں 70 سال کے دوران کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

یہ گاﺅں 1923 سے قائم ہیں مگر آج بھی یہ بجلی سے محروم ہے جبکہ سڑکیں ٹوٹی پھوٹی جبکہ لوگوں کو ٹوائلٹ تک دستیاب نہیں۔

چوہدری پور نامی اس گاﺅں میں متعدد افراد رہائش پذیر ہیں مگر ٹوائلٹ صرف چار ہیں اور رفع حاجت کے لیے کھیتوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

یہاں قریب واقع جنگلات رات کی تاریکی میں رہائشیوں کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں کیونکہ جنگلی جانور اس جگہ گھس آتے ہیں۔

یہاں کے رہائشیوں نے بجلی لگوانے کے لیے متعلقہ حکام سے کئی بار رابطہ کیا مگر کچھ نہیں ہوسکا حالانکہ ارگرد کے 41 دیہات میں بجلی کی سہولت اب موجود ہے۔

یہاں کے رہائشیوں کے مطابق ‘ اس ان بیشتر بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں، جن کے بارے میں تصور کیا جاتا ہے کہ وہ گاﺅں میں ہوں گی، ہم جنگلی جانوروں کے حملے کے ڈر سے زندگی گزارتے ہیں، جبکہ یہاں کوئی آنا پسند نہیں کرتا جس کی وجہ سڑکوں کی ابتر حالت ہے، خواتین تاحال حکومت کی جان ٹوائلٹس کی تعمیرکا انتظار کررہی ہیں’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے