یوم آزادی پر 15 ارب روپے کی ریکارڈ خریداری ہوئی،عتیق میر

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے بتا یا ہے کہ یوم آزادی پر کراچی کے شہریوں نے 15 ارب روپے کی ریکارڈ خریداری کی ہے،جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5ارب روپے زائد ہے۔

ان کے مطابق یوم آزادی کے حوالے سے خریداری کا آغاز 15 روز قبل ہوا ، شہر میں سیکڑوں مقامات پر قومی پرچموں اور سبزہلالی لباس کی فروخت کیلئے پتھارے، اسٹالز اور ٹھیلے لگائے گئے، شہریوں نے اس دوران 5کروڑ جھنڈے خریدے۔

عتیق میر نے بتایا کہ گزشتہ سال شہریوں نے 10 ارب روپے کی ریکارڈ خریداری کی تھی جب کہ رواں سال عوام کا جوش و خروج قابلِ دید تھا، جس کی گزشتہ 70 سال میں کوئی نظیر نہیں ملتی، عوام اور تاجروں کی جانب سے آزادی کے جشن کے موقع پر بے مثال بھائی چارے کا مظاہرہ کیا گیا۔

ہر بڑی مارکیٹ اور محلے میں پرچم کُشائی کی تقریبات، قومی و ملّی نغمات اور قومی ثقافتی رقص کے پروگرام پیش کیے گئے، لاتعداد دعوتوں کا اہتمام، مٹھائی تقسیم اور ہزاروں کیک کاٹے گئے۔

بازاروں میں جھنڈے، ٹی شرٹس، بیجز، کیپس، غبارے، چوڑیاں، ماسک، جھنڈیاں، کانوں کے بندے، بنیانیں، دوپٹے، ملّی نغموں کی سی ڈیز، آتشبازی کا سامان، فیس پینٹنگ ، بچوں کی عینکیں، کڑے، پھول، پتیاں اور دیگر اشیا کی بھرپور خریداری کی گئی ۔

عتیق میر نے قوم کے جذبہ حب الوطنی کو ملک کے روشن مستقبل، سلامتی اور بقا کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ 13 اگست کی رات عید الفطر کی چاند رات سے زیادہ پر رونق تھی، لاکھوں افراد ریلیوں کی شکل میں رات بھر سڑکوں پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے اور ہر گلی اور محلے میں ملّی نغمات کی گونج سنائی دی۔

انہوں نے شہر میں تقریبات اور ونقوں میں اضافے کا سبب امن و امان کی صورتحال میں بہتری کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی عید الفطر کے بعد ملک کا دوسرا بڑا تہوار بن گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے