بادام ،ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم کرتا ہے، طبی ماہرین

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے بادام کھانے سے جسم میں موجودہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
بادام ایسا میوہ ہے جو لذیذ ہونے کی وجہ سے ہر ایک کو پسند ہوتا ہے ،بادام کے حوالے سے طبی ماہرین نے انکشاف کیا کہ اس میں متعدد وٹامنز اور ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو جسم کو صحت مند اور شخصیت کو خوبصورت بناتے ہیں۔

امریکا کی پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ مقدار میں بادام کھانا ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتا ہے جو صحت کے لئے فائدہ مند ہے وہیںجسم سے برے کولیسٹرول کو نکال باہر کرتا ہے۔
پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی سائنسداں پینی کرس ایتھرٹن نے اپنی تحقیقات کو جرنل آف نیوٹریشن میں شائع کرایا ہے۔

پینی کرس کہتی ہیں کہ اس سے قبل کئی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بادام کھانا خود ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے، جس کی مقدار بڑھ جائے تو دل کے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، اس طرح بادام کھانے سے اچھا کولیسٹرول بڑھتا ہے اور دل دشمن کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ بادام ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے اور دل کی شریانوں سے ایل ڈی ایل کشید کرکے جسم سے باہر نکال دیتا ہے۔
ماہرین نے بادام کھانے والوں کے خون میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار معلوم کی تو تصدیق ہوئی کہ یہ دل کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اگرچہ صرف باداموں سے امراض قلب کے خطرے کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، مگر پھر بھی اسے بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے اور یہ ایک صحت مند غذائی انتخاب ثابت ہوتا ہے جو کہ جسم کو گڈ فیٹ، وٹامن ای اور فائبر بھی فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اسے ہر بیماری کا علاج قرار نہیں دیتے، تاہم اعتدال سے اسے کھانا، خاص طور پر جنک فوڈ پر ترجیح دینا صحت مند زندگی کے لیے اچھا اضافہ ثابت ہوسکتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 50 مرد و خواتین کو 6 ہفتوں تک بادام کا استعمال کرایا گیا،نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ 43 گرام بادام کھانا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے