وسیم اختر کا سری لنکا سے میچ کراچی میں کرانے کا مطالبہ

کراچی شہر کے میئر وسیم اختر نے سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کراچی میں کرانے کا مطالبہ کردیا۔

وسیم اختر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

اس سے قبل سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کی نوید سنائی ہے،تاہم سری لنکا کا پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا دارومدار ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر ہے۔

اس سلسلے میں کولمبو میں ایشین کرکٹ کونسل کے نو منتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ تھلنگا سماتھی پالا کو پاکستان میں سیریز کے کچھ میچز کھیلنے کی باضابطہ دعوت ہی نہیں دی بلکہ انہیں راضی بھی کرلیا ہے۔

جس پر سری لنکا کرکٹ کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی ٹیم کم ازکم ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان میں کھیل سکتی ہے، یہ میچ اسی سیریز کا حصہ ہے جس کی میزبانی پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں کرنی ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لے رہااور میچ کا سارا انحصار ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر ہو گا جو مجوزہ طور پر 10سے 15ستمبر کے درمیان ہے۔

اگر ورلڈ الیون کا دورہ کامیا ب ہوجاتا ہے تو پھر یقینی طور پر سری لنکن ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی اور یوں 9برسوں میں سری لنکا پاکستان کا پہلا دورہ کرنے والی ٹاپ رینکنگ ٹیم بن جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے