لوئر دیر میں ریمورٹ کنٹرول بم دھما کے میں امن کمیٹی کے ممبر سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق میدان کے علاقے سوری پاؤ میں امن کمیٹی کے ممبر طوطی رحمان کی گاڑی پر ریموٹ کنڑول دھماکا ہوا ،
جس میں طوطی رحمان اپنے دو ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کوٹی ایچ کیو اسپتال لال قلعہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت طوطی رحمان کی گاڑی گاؤں سے بازارکی جانب آرہی تھی ۔حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔
واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کردیا ہے۔