نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، مزید دلائل طلب

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کرلیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید نے شہری شاہد رانا کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ نااہلی کے بعد میاں نوازشریف عدلیہ مخالف بیانات دے رہے ہیں، ان کے عدلیہ مخالف بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

عدالت نے مزید سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے