نواز شریف کو پارٹی صدارت سے روکنے کاحکم چیلنج

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پارٹی صدارت سے روکنے کا الیکشن کمیشن کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

لاہورہائیکورٹ میں شہری محمد امین کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کوپارٹی صدارت سے روکنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ 5 کے تحت فیصلہ جاری کیا ہے ۔

فیصلے کے تحت نااہل نواز شریف کو پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ پانچ آئین کے آرٹیکل 17 سے متصادم ہےلہٰذاا دفعہ پانچ کو غیرآئینی قرار دیکر کالعدم کیا جائے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم نوازشریف نے پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی جس میں کہا گیا کہ پاناما کیس کا فیصلہ قانون کے خلاف اور حقائق کے منافی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے