انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ 13 جنوری 2018 سے 3 فروری تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور تمام میچز چار مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور مہمان نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا اور ایونٹ کے تمام میچز کرائسٹ چرچ، کوئنز ٹاؤن، ٹورنگا اور ونگیرائی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ افغانستان کے خلاف 13 جنوری کو کھیلے گی۔

ایونٹ میں شامل 16 ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور کینیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ بی میں تین مرتبہ چیمپئن رہنے والی بھارت، آسٹریلیا، زمبابوے اور گھانا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ سی میں انگلینڈ، بنگلادیش، کینیڈا اور نمیبیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انڈر 19 ورلڈ میں دو مرتبہ ایونٹ اپنے نام کرنے والی پاکستان، سری لنکا، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیم گروپ ڈی میں شامل ہے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلنے والے چار ایسے کپتان ہیں جو اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جن میں پاکستان کے سرفراز احمد، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ، بھارت کے ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے