تھری ڈی ٹیکنالوجی کے بعد فور ڈی ایکس سنیما

فلموں کو ڈرامائی بنانے کے لیے تھری ڈی ٹیکنالوجی کیا کم تھی کہ اب آگیا ہے فور ڈی ایکس سینما جو فلموں کا لطف دوبالا کردے گا۔

تھری ڈی ٹیکنالوجی سے کئی قدم آگے، فور ڈی ایکس سینما نے فلموں کے شائقین کی موجیں کرادیں ،اب سینما ہال میں فلم دیکھتے ہوئے آپ خود کو تھرل اور ایکشن کا حصہ پائیں گے۔

خصوصی ٹیکنالوجی سے بنے فور ڈی ایکس سینما میں ایکشن سین کے دوران زور زور سے ہلتی ہوئی سیٹیں، دیکھنے والوں کو ایڈونچر کا ایسا سنسنی خیز تجربہ کراتی ہیں جیسے وہ خود اس جگہ موجود ہوں۔

فلم میں چلی ہو ٹھنڈی ہوا تو سینما میں چاروں طرف لگے پنکھے ایسی ہوا دیتے ہیں کہ مووی دیکھنے والا بھی ہوا کے دوش پر اڑنے لگتا ہے۔

فلم میں خوشبو کے جھونکے آئیں یا بارش ، یا ہو چاروں طرف دھواں ، سینما میں ہر احساس کا افیکٹ موجود ہے جو شائقین کا دل جیت لیتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے