نیب کا حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دوبارہ نہ کھولنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز کیس کا ریفرنس دوبارہ نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنےتک ریفرنس نہیں کھولاجاسکتا،پاناما فیصلے میں بھی حدیبیہ کیس کھولنے کی واضح ہدایت نہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے کیس مسترد کرنے کا فیصلہ تا حال برقرار ہے، سپریم کورٹ نے اسے ختم نہیں کیا اس لیے ریفرنس دائر کرنا قانونی عمل نہیں ہوگا۔

حدیبیہ پیپرز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر کے خلاف کالے دھن کو سفید کرنے کا الزام تھا۔

مشرف دور میں قائم کیے گئے اس کیس کا مرکزی محور موجودہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے 2000ء میں مجسٹریٹ کے سامنے دیا گیا

وہ اعترافی بیان تھا جس میں انہوں نے نہ صرف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا بلکہ اس کا الزام سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے بھائی شہباز شریف پر بھی عائد کیا تھا۔

نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا جارہا ہے تاہم حدیبیہ کیس اس وقت تک نہیں کھولا جاسکتا جب تک سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار نہیں دیتی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے واضح طور پر کیس کھولنےکا حکم نہیں دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے