اسپین میں وین راہگیروں پر چڑھ دوڑی، 2 افراد ہلاک

اسپین کے شہر بارسلونا میں نامعلوم شخص نے وین سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھادی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر وین چڑھانے کا واقعہ بارسلونا کے ضلع لاس رَمبلاس میں پیش آیا۔

پولیس کی جانب سے واقعے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔

کیٹالَن پولیس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’وین چڑھانے کے واقعے میں ہلاکتیں ہوئیں‘، تاہم ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

بارسلونا کے اخبار ’لا وینگوارڈیا‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ میں پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ وین چڑھانے کے بعد اس سے نکل کر دو مسلح افراد قریبی بار میں گھس گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وین چڑھانے کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ پولیس نے بار میں گھسنے والے مسلح افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ لاس رمبلاس کا علاقہ اسپین میں سیاحت کے حوالے سے معروف علاقوں میں سے ایک ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے