ون ڈے رینکنگ،بابر اعظم ٹاپ 5 بیٹسمینوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی ایک روزہ رینکنگ میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے 5ویں پوزیشن حاصل کرلی،آل رائونڈرز کی فہرست میں محمد حفیظ دوسرے نمبر براجمان ہیں۔
سری لنکا اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل جاری رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی ، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ،تیسرے نمبر پرجنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے قبضہ جما رکھا ہے۔

انگلش کپتان جوروٹ چوتھے ،پاکستان کے اسٹائلش بیٹسمین بابر پانچویں ،کیویز کے کین ولیمسن چھٹے ،جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوانٹن ڈی کک نے ساتویںان کے ہم وطن فاف ڈوپلیسی نے آٹھویں ،کیویز کے گپٹل نویںجبکہ ہاشم آملہ ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔
بولنگ میں آسٹریلوی پیسر جوش ہیزل ووڈ کا راج قائم ہے، عمران طاہر دوسرے، مچل اسٹارک تیسرے، کیگاسو ربادا چوتھے ، بولٹ پانچویںاور پاکستانی اسٹار حسن علی نے چھٹی پوزیشن حاصل کررکھی ہے۔

ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن ساتویں، افغان بولر راشد خان آٹھویں، کرس ووئکس نویں اور افغان بولر محمد نبی 10ویں درجے پر رہے۔

ٹاپ 5آل رانڈرز میں بنگلہ دیش شکیب بدستور پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے حفیظ نے دوسری پوزیشن قبضے میں رکھی، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، آسٹریلوی فالکنر چوتھے اور سری لنکن میتھیوز پانچویں درجے پر رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے