برمنگھم ٹیسٹ:انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 209 سے ہرا دیا

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی ایک اننگز اور209 رنز سے ہرا دیا ۔

تین ٹیسٹ کی سیریز میں ہوم ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔

برمنگھم میں پہلے تو انگلش بیٹسمین چھائے رہے اور514 رنز کا پہاڑ کھڑاکردیا، اس کے بعد بولرز نے کمال دکھایا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو کو پہلی اننگز میں 168 رنز پر چلتا کیا ۔بلیک ووڈ 79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں بھی انگلش بولرز نے مہمان کھلاڑیوں کو ٹکنے نہ دیااور صرف 137 رنز پرویسٹ انڈیز کی اننگز سمیٹ دی۔

اننگز اور 209 رنز کی فتح کے ساتھ انگلینڈ نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ڈبل سنچری بنانے والے ایلسٹر کک مین آف دی میچ رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے