یوٹیوب اب نیوز چینیلز کی جگہ لینے کے لیے تیار؟

اگر تو آپ خبریں دیکھنا پسند کرتے ہیں مگر سفر یا کسی اور وجہ سے ٹیلیویژن رسائی سے دور ہوجاتا ہے، تو اب یہ کمی یوٹیوب سے پوری کی جاسکے گی۔

جی ہاں گوگل اپنی اس ویڈیو شیئرنگ سائٹ پر اب بریکنگ نیوز کے نام سے ایک نیا اضافہ کرنے والا ہے تاکہ صارفین آسانی سے اہم خبروں تک رسائی حاصل کرسکیں۔

یہ اضافہ یوٹیوب ایپ اور ڈیسک ٹاپ ورژن دونوں پر کیا جائے گا جسے اینڈرائیڈ پولیس نے اسپاٹ کیا۔

یہ نیا سیکشن ریکومینڈیڈ چینیل سے ملتا جلتا ہوگا جو کہ ویب ہوم پیج پر نظر آتا ہے جبکہ موبائل ایپ پر یہ سجیسٹیڈ ویڈیوز کے درمیان ہوگا۔

ابھی یہ فیچر سب سے صارفین کو دستیاب نہیں تاہم جن لوگوں نے اسے دیکھا ہے، اس میں بارسلونا میں دہشت گردی کے حملے اور وائٹ ہاﺅس کے اہم عہدیدار کا عہدہ چھوڑنے کی رپورٹس نظر آئیں۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ایسا مواد ہر وقت نظر آئے گا یا کسی ہنگامی خبر کے دوران نمودار ہوگا۔

مگر پھر بھی یہ یوٹیوب کے فرنٹ پیج پر ایک کارآمد اضافہ ضرور ہے جس سے گوگل کو توقع ہے کہ وہ ٹی وی ناظرین کو بھی زیادہ وقت اپنی سائٹ پر گزارنے پر مجبور کرسکے گا۔

یہ بھی ابھی کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین کے لیے یہ دستیاب ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے