امریکا:سورج گرہن کا نظارہ فیسٹیول بن گیا

امریکا کی 100 سالہ تاریخ کے پہلے سورج گرہن کا نظارہ فیسٹیول کی شکل اختیار کر گیا ہے، تاریخی نظارے کے لئے شہریوں نے میدانوں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔

امریکا میں ایک صدی بعد آج مکمل سورج گرہن ہوگا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا، جس کا دورانیہ 2منٹ 40سیکنڈ ہوگا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہونے والا یہ مکمل سورج گرہن ایشیائی ممالک میں نہیں دیکھا جاسکے گا جبکہ افریقہ و یورپ میں اسے جزوی طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

زمین و آفتاب کے درمیان ماہتاب آنے کا نظارہ امریکیوں کے لئے دلچسپ تفریح بن گیا ہے ،اوریگون سے شروع ہو نے والا سورج گرہن کئی ریاستوں سے گزر کر 90منٹ بعد جنوبی کیرولائنا تک پہنچے گا،شہریوں نے بڑی تعداد میں اوریگون میں جاری فیسٹول کا رخ کیاہے۔

چمکتے سورج کو گرہن لگنے کا نظارہ دیکھنے کے لیے ہوٹلوں میں پر رش بڑھ گیا، سڑکوں اور اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، کچھ افراد نے تو ساحلوں اور میدانوں میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔

نوجوان لڑکے لڑکیوں نے سورج گرہن کی تصاویر والی ٹی شرٹیں پہن لیں، کچھ جوڑوں نے تو اپنی شادی مزید یادگار بنانے کے لیے سورج گرہن کا وقت ہی شادی کے لیے مقرر کر لیا ہے۔

سورج گرہن دیکھنے کے لیے واشنگٹن کے ایئر اینڈ اسپیس میوزیم سمیت سیکڑوں مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، ناسا نے گرہن کا نظارہ کرنے کے شوقین افراد خصوصی چشمے بھی مفت تقسیم کیے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے