طالبان کے پاس جنگ ختم کرنے کا راستہ مذاکرات پر مبنی ہے، امریکا

امریکا کے وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہے کہ پاکستان پردباؤ اور افغانستان میں آپریشن کی رفتار بڑھانےسےسیاسی حل نکالنے میں مددمل سکتی ہے۔

طالبان کےپاس جنگ ختم کرنےکاراستہ امن اورمذاکرات پرمبنی سیاسی حل ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ خطےمیں امن واستحکام کویقینی بنانےکےلیےبھارت اہم کرداراداکرےگا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سیاسی اورمعاشی جدت میں بھارت کےتعاون کاخیرمقدم کریں گے،افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان امن مذاکرات میں تعاون کیلیےتیارہیں۔

ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ افغانستان سےمتعلق نئی حکمت عمل گزشتہ حکمت عمل سےمختلف ہے،امریکاکی گزشتہ حکمت عملی مصنوعی ڈیڈلائنز پرمبنی تھی،طالبان پرواضح کردیا انہیں جنگ نہیں جیتنےدیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان امن عمل کےلیےہمسائیوں سمیت عالمی برادری سےتعاون چاہتےہیں،بلاشرط افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان امن مذاکرات میں تعاون کے لئےتیارہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے